بین الاقوامی

چین کے چار دیہات یو این ٹورزم کی جانب سے 2025 کے ” بہترین سیاحتی گاؤں ” کی فہرست میں شامل

بیجنگ : اقوام متحدہ کی سیاحت کی تنظیم (یو این ٹورزم) نے چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہوچو میں "بہترین سیاحتی گاؤں” کے عنوان سے ایوارڈز کی ایک تقریب منعقد کی۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق چین کے چار دیہاتوں کو 2025 میں "بہترین سیاحتی گاؤں” کی فہرست میں منتخب کیا گیا۔ان چار دیہات میں صوبہ زے جیانگ کا ڈی گانگ گاؤں،صوبہ سی چھوان کا کیکائی گاؤں، صوبہ جیانگ سو کا ڈونگ لو گاؤں، اور صوبہ گوئی زو کا ہوانگ گانگ گاؤں شامل ہیں۔یہ چاروں دیہات اپنے قدرتی مناظر، ثقافتی خصوصیات اور ترقی کے طریقہ کار کے لحاظ سے منفرد ہیں، جو چین کی دیہاتی سیاحت کے شعبے کی متنوع اور ہمہ گیر ترقی کی تصویر پیش کرتے ہیں۔ یہ دیہی سیاحت کی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور دیہی ترقی کے لیے نئی رفتار پیدا کرنے کے لیے مثالی تجربات فراہم کرتے ہیں اور عالمی پائیدار ترقی کے لیے چینی حکمت اور چینی حل بھی پیش کرتے ہیں۔اب تک چین میں یو این ٹورزم کے "بہترین سیاحتی گاؤں” کی کل تعداد 19 تک پہنچ چکی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker