
بیجنگ ()
چین کی وزارت تجارت نے "امریکہ کے ڈبلیو ٹی اوکے قوانین اور ذمہ داریوں کے نفاذ پر 2025 کی رپورٹ” جاری کی۔ 2023 سے، امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور ذمہ داریوں کی تکمیل کی معروضی صورت حال کی بنیاد پر، چین نے امریکہ کے ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور ذمہ داریوں کے نفاذ کی سالانہ رپورٹیں جاری کی ہیں، جس میں کثیرالطرفہ تجارتی نظام کو کمزور کرنے، تجارتی غنڈہ گردی، صنعتی پالیسی میں دوہرے معیار اور عالمی صعنتی و سپلائی چینز میں خلل ڈالنے سمیت امریکہ کی متعلقہ پالیسی اور اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ 2025 کی رپورٹ بھی متعلقہ امریکی پالیسیوں اور اقدامات پر شدید خدشات کا اظہار کرتی ہے۔ اس رپورٹ کے اجراء کے ذریعے، چین کو امید ہے کہ امریکہ اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر درست کرکے عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سختی سے پابندی کرتے ہوئے ایک رکن کے طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگا اور ” ریسپروکل ٹیرف” جیسے غیر قانونی اقدامات کو جلد از جلد منسوخ کرےگا۔امیدہے کہ امریکہ چین سمیت ڈبلیو ٹی او کے دیگر اراکن کے ساتھ مل کر عالمی حکمرانی میں کثیر الجہتی تجارتی نظام کےمزید کردار کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے بھی کام کرے گا۔