پاکستانتازہ ترین

اقوام متحدہ کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور افغانستان کی جانب سے عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے 16 اکتوبر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی تنازعے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں، اور گوتریس ان رپورٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دونوں فریقوں سے دیرپا جنگ بندی پر اتفاق کرنے، بات چیت کرنے، شہریوں کی حفاظت اور مزید ہلاکتوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ موجودہ معلومات کے مطابق جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار میں اسپن بولدک کراسنگ پر جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 17 شہری شہید اور 346 زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل افغانستان کے پکتیکا، پکتیا، کنڑ اور ہلمند صوبوں میں سرحد پار جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 16 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker