بین الاقوامی

نیدرلینڈز میں چینی کمپنی نیکپیریا سیمی کنڈکٹر کے آپریشن میں نیدرلینڈز کی مداخلت کی سخت مخالفت کرتے ہیں ،چینی وزارت تجارت

بیجنگ () نیدرلینڈ زکی مقامی حکومت نے چینی کمپنی ونگ ٹیک کے ذیلی ادارے نیکپیریا سیمی کنڈکٹر کے آپریشن میں مداخلت کی ہے ۔جمعرات کے روز اس کے جواب میں چین کی وزارت تجارت کی ترجمان نے کہا کہ نیدرلینڈز کا یہ اقدام نہ صرف معاہدےکی روح اور مارکیٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے نیدرلینڈ زکے کاروباری ماحول کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔ 14 اکتوبر کو نیدرلینڈز کی ایک متعلقہ عدالت کی طرف سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق امریکا نے نیدرلینڈز سے کہا کہ وہ نیکپیریا سیمی کنڈکٹر کے چینی سی ای او کو تبدیل کرکے "گورننس سٹرکچر” کو ایڈجسٹ کرے تاکہ امریکی وزارت تجارت کے ” پینی ٹریشن رولز ” کے تحت پابندیوں سے بچ سکے ۔چینی ترجمان نے کہا کہ نیدرلینڈز کا یہ اقدام چینی کاروباری ادارے کے جائز حقوق و مفادات کو نقصان پہنچانے کی ایک واضح مثال ہے۔ترجمان نے امید کا اظہار کیا کہ نیدرلینڈز خودمختاری کے اصول کو استعمال کرتے ہوئے اپنے غلط طرز عمل کو درست کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker