بین الاقوامی

سی جی ٹی این کی جانب سے سی پی سی کی بیسویں سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی رائے عامہ کے اعداد وشمار کی فہرست جاری

بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے دنیا کے 46 ممالک کے 47 ہزار افراد سے لی گئی رائے کے مطابق 89.5فیصد جواب دہندگان چین کی مضبوط اقتصادی طاقت کے معترف ہیں ۔یہ سروے مسلسل تین سالوں سے کیا جا رہا ہے ۔سروے کے مطابق 86.4فیصد جواب دہندگان نے عالمی معیشت میں چین کی معیشت کی اہم خدمات کی مکمل تصدیق کی ہے۔اس حوالے سے افریقہ، جنوبی امریکہ اور ایشیا کے جواب دہندگان کی جانب سے شرح پسندیدگی زیادہ ثابت ہوئی ، جو بالترتیب 95.6فیصد، 92.9فیصد اور 85.6فیصد ہے۔ یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کے پس منظر میں، عالمی جواب دہندگان نے چینی مارکیٹ کے استحکام اور بیرونی دنیا کے لیے چین کے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو خوب سراہا۔ 79.8فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کا عمدہ کاروباری ماحول غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش ہے۔ 78 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ ان کے ممالک کو چین کے ساتھ تجارت سے بہت فائدہ پہنچاہے۔ اس سروے میں بڑے ترقی یافتہ ممالک اور "گلوبل ساؤتھ” کے ممالک بھی شامل ہیں اور جواب دہندگان کی عمر 18 سال سے زیادہ تھی ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker