بین الاقوامی

چین ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی نافذ کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے یومیہ پریس کانفرنس میں پاکستان اور افغانستان کی طرف سے 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کے نفاذ پر کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے عارضی جنگ بندی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،فریقین تعمیری مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں گے، جو دونوں اطراف کے مشترکہ مفادات کے مطابق اور علاقائی امن و استحکام کے لئے مفید ہے۔ چین اس فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوستانہ ہمسایہ ممالک ہیں ۔ چین چاہتا ہے کہ دونوں ممالک تحمل اور احتیاط سے کام لیں ، جامع اور مستحکم جنگ بندی حاصل کریں، مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کریں، اور سیاسی حل کے راستے پر واپس آئیں، تاکہ دونوں ممالک اور خطے کے امن و استحکام کو باہمی طور پر برقرار رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ چین مستقبل میں بھی پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بہتری اور ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker