بین الاقوامی

وینزویلا کی ملک میں امن و استحکام کوسبوتاژ کرنے پر امریکہ کی مذمت

وائٹ ہاؤس میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے سی آئی اے کو وینزویلا میں خفیہ کارروائیاں کرنے کا اختیار دیا ہے۔ اسی دن وینزویلا کی حکومت نے ایک اعلامیہ جاری کیا، جس میں امریکی حکومت کی مذمت کی گئی کہ اس کے اقدامات نے وینزویلا میں امن اور استحکام کوسبوتاژ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ میں وینزویلا کا مستقل مشن سولہ تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور سیکرٹری جنرل کو اس سلسلے میں اپنی شکایات پیش کرے گا، جس میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ کیریبین خطے میں عسکری کشیدگی کو بڑھانے سےگریز کرے۔ اعلامیے میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکے، ورنہ اس کے خطرناک سیاسی نتائج برآمد ہوں گے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker