بین الاقوامی

14ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران، چین نے 1ہزار سے زیادہ بین الاقوامی معیارات کی تشکیل کی ہے

بیجنگ:14 ویں پانج سالہ منصوبے کے بعد سے، چین نے بین الاقوامی معیارات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہےا ور متعدد شعبوں کی قیادت کی ہے۔ چین نے عالمی معیشت اور ٹیکنالوجی کی پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے نئی توانائی، فوٹو وولٹک اور گھریلو آلات جیسے اہم شعبوں میں پیش رفت کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
چین کی قیادت میں تیار کی گئی نئی توانائی گاڑیوں کے شعبے میں پاور بیٹری کی فنکشنل سیفٹی سمیت نو بین الاقوامی معیارات کو باضابطہ طور پرنافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ بین الاقوامی معیارات پاور بیٹری سسٹمز کے حفاظتی ڈیزائن، فیول سیل الیکٹرک وہیکل کی کارکردگی کی تشخیص، اور چارجنگ اور تبدیل کرنے کے لیے تکنیکی تقاضوں کی تشکیل کرتے ہیں، جو چین کی نئی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کو بین الاقوامی مارکیٹ میں توسیع، ٹیکنالوجی اور مصنوعات میں بین الاقوامی قیادت کرنے کے لیے اہم معاونت فراہم کرتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 14ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران، چین نے 1079 بین الاقوامی معیارات تشکیل دیئے ہیں، جو 13ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔ اس وقت تک چین کے بنائے ہوئے بین الاقوامی معیارات کی کل تعداد 2,032 تک پہنچ چکی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker