
اسرائیل کی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور یروشلم پوسٹ سمیت دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق، 14 اکتوبر کو حماس کی جانب سے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کے بعد، اسرائیل نے 15 اکتوبر کو رفح کراسنگ کھولنے کا فیصلہ کیا ۔رفح کراسنگ غزہ پٹی کے جنوب میں واقع ہے جو مصر سے ملتی ہے، اور یہ بین الاقوامی انسانی امدادی سامان کے غزہ پٹی میں داخلے کا اہم راستہ ہے۔ کراسنگ کے دوبارہ کھلنے کے بعد، 600 امدادی ٹرک غزہ پٹی میں داخل ہوں گے ۔ 15 اکتوبر کی صبح، انسانی امدادی سامان سے لدے ٹرک مصر کی جانب سے رفح کراسنگ کے راستے غزہ پٹی کی جانب روانہ ہوئے ہیں ، تاکہ غزہ پٹی میں امدادی سامان پہنچایا جا سکے۔