
بیجنگ:آل چائنا ویمنز فیڈریشن اور چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کی جانب سے مشترکہ طور پر قائم کیے گئے عالمی خواتین کی تربیت سازی کے مرکز کا بیجنگ میں افتتاح کیا گیا۔
یہ مرکز متعلقہ حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون کے ذریعے خواتین کے شعبے میں صلاحیتوں کو بہتر بنانے اورترقی کو فروغ دے گا، خواتین کی نمایاں صلاحیتوں کو پروان چڑھائے گا، اور عالمی صنفی مساوات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ یہ مرکز خواتین کیلئے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون پر تحقیق بھی کرے گا، خواتین سے متعلق تقریبات کی میزبانی کرے گا، اور خواتین کی ترقی پر عالمی تعاون اور تبادلے کے لیے ایک کھلا، باہمی تعاون اور اشتراک پر مبنی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ مرکز کا مقصد چینی دانشمندی اور حل کو دنیا بھر کی خواتین کے ساتھ شیئر کرنا ہے۔