بین الاقوامی

چین نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ لیبیا کی سیاسی منتقلی کی حمایت کرے

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے لیبیا پر سلامتی کونسل کے ایک کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ لیبیا کے سیاسی عمل کی تکمیل میں مدد کرے۔
گینگ شوانگ نے کہا کہ حال ہی میں لیبیا کی سیاسی اور سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، لیکن انتظامی معاملات ابھی تک حل نہیں ہوئے، اور دیرپا امن اور استحکام کے حصول کو اب بھی سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی برادری کی تعمیری مدد اور حمایت ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے لیبیا کی سیاسی منتقلی کی حمایت کی جائے۔ دوسرا، اس کی سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد کی جائے۔ تیسرا، لیبیا کی ترقیاتی رفتار کو دوبارہ فروغ دیا جائے ۔

گینگ شوانگ نے کہا کہ ایک متحد اور مستحکم لیبیا ہی عوام اور عالمی برادری کی مشترکہ خواہش ہے۔ چین لیبیا کو دیرپا امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker