
بیجنگ:138 واں کینٹن میلہ چین کے گوانگچو شہر میں 15 اکتوبر سے 4 نومبر تک تین مرحلوں میں منعقد ہوگا۔ اس کینٹن میلے کا نمائشی رقبہ 1.55 ملین مربع میٹر تک پہنچ گیا، جس میں کل 74,600 بوتھس قائم ہیں اورنمائش میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی تعداد 32ہزار سے زائد ہے، رقبے اور کمپنیوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
کینٹن میلے کا پہلا مرحلہ 15 سے 19 اکتوبر تک منعقد کیا جائے گا جس کی تھیم "جدید مینوفیکچرنگ” ہے ۔ نمائش کے موضوعات میں نئے معیار کی پیداواری صلاحیتیں شامل ہیں، مثلاً صنعتی آٹومیشن اور ذہین مینوفیکچرنگ، نئی توانائی کی گاڑیاں اور سمارٹ ٹریول۔ نمائش کا کل رقبہ 5.2 لاکھ مربع میٹر ہے، بوتھس کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہے، اور تقریباً 12 ہزار کمپنیاں اس میں شرکت کر رہی ہیں۔
138 ویں کینٹن میلے کے دوران، گوانگچو بائیون ہوائی اڈے پر مسافروں کی بڑی تعداد میں آمدورفت کی توقع ہے۔ کینٹن میلے کے لیے، بائیون ہوائی اڈے میں 6 خصوصی چینلز قائم کیے ہیں تاکہ نمائش کنندگان کسٹم سے تیزی، موثر اور آسانی سے گزر سکیں۔