بین الاقوامی

امریکہ کی جانب سے ٹیرف غنڈہ گردی بڑھانا بیکار ہے، چینی میڈیا

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے نیٹیزنز کے لیے کیے گئے ایک تازہ سروے کے نتائج کے مطابق 91.3فیصد افراد نے امریکہ کی ٹیرف غنڈہ گردی کی مذمت کی ہے ۔جواب دہندگان کا خیال ہے کہ یہ مختلف ممالک کو ان کے ترقیاتی حقوق سے محروم کر تی ہے ۔ چین کے ساتھ امریکی ٹیرف جنگ میں مفادات کے زیادہ نقصان کے حوالے سے 67.7 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ اس سے امریکی مفادات کو زیادہ نقصان پہنچے گا۔ ایک جانب مذاکرات اور دوسری جانب پابندی کے نئے اقدامات کے امریکی رویے کے بارے میں 92.5 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہےکہ اس طرز عمل سے امریکی خلوص کا فقدان نظر آتا ہے ۔ 94.4فیصد جواب دہندگان نے تنقیدی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے طویل عرصے سے قومی سلامتی کے تصور کا بے جا استعمال کرکے عالمی سپلائی چین کے استحکام کو نقصان پہنچایا ہے جب کہ 88.4فیصد جواب دہندگان نے چین اور امریکہ سے اپیل کی کہ وہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں ۔ سروے میں 84.4فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین امریکہ تعاون کو مضبوط بنانا نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کے لیے بھی اہم ضمانت فراہم کرتا ہے۔ یہ سروےسی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پرکیا گیا جس میں 24 گھنٹوں کے دوران 6,572 نیٹیزنز نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker