بین الاقوامی

چینی صدرکی طرف سے پیٹرک ہرمنی کو جمہوریہ سیشلز کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام

چین اور سیشلز مرکزی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، شی
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے پیٹرک ہرمنی کو جمہوریہ سیشلز کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ بدھ کے روزاپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور سیشلز روایتی دوست ہیں جو مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور بنیادی ڈھانچے اور سبز ترقی جیسے شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال چین اور سیشلز کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ منائی جائے گی۔صدر شی نے کہا کہ وہ چین-سیشلز تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین-افریقہ تعاون فورم (FOCAC) کے بیجنگ سربراہی اجلاس کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے کے لیے منتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker