بین الاقوامی

الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری سبسڈی پر بھارت کے خلاف چین کی جانب سے ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر

بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ڈبلیو ٹی او میں الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری سبسڈی کے بھارتی اقدامات کے خلاف چین کے مقدمے کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بھارت کے متعلقہ اقدامات درآمدی متبادل سبسڈی ہیں جو ڈبلیو ٹی او کی طرف سے واضح طور پر ممنوع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات بھارت کی ملکی صنعتوں کو غیر منصفانہ مسابقتی برتری دیتے ہیں اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین چینی صنعتوں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے مضبوط اقدامات اختیار کرے گا۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے بھارت کے متعدد اقتصادی اور تجارتی اقدامات ضوابط کی خلاف ورزیاں ہیں، جن پر ڈبلیو ٹی او کے اراکین نے توجہ دی ہے ۔ چین بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ ڈ بلیو ٹی او کے اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے غلط طرز عمل کو درست کرے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker