بین الاقوامی

امریکہ ہی خطے میں استحکام کی تباہی کا سب سے بڑا خطرہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے یومیہ پریس کانفرنس میں بحیرہ جنوبی چین سے متعلق امریکہ کے چین مخالف بیان پر کہا کہ حقائق اور شواہد واضح ہیں کہ فلپائن نے سب سے پہلے قوانین کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کی، اور وہ خطے میں استحکام کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ہے۔بدھ کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے چین کی جائز اور قانونی کارروائی پر بدنیتی پر مبنی الزام تراشی کی اور یہاں تک کہ امریکہ-فلپائن باہمی دفاعی معاہدہ کے ذریعے دھمکی دینے کی بھی کوشش کی ،

جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوتا ہے کہ خطے میں استحکام کو نقصان پہنچانے کا سب سے بڑا خطرہ امریکہ ہے۔ ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چین اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوط دفاع برقرار رکھے گا اور سمندری تنازعات کو متعلقہ فریقین سے براہ راست مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے پر قائم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دھمکی یا اشتعال انگیزی کے تما م منصوبے ناکام ہوں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker