
بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔چین کے علاقے تائیوان کے رہنما لائی چھنگ ڈےکے حالیہ غلط اور منفی بیانات کے بارے میں، ترجمان چھن بن ہوا نے بدھ کے روز کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے۔ یہ آبنائے تائیوان کی حقیقی صورتحال ہے، اور ایک تاریخی اور قانونی حقیقت ہے جس کو بدلا نہیں جا سکتا، اور اس حوالے سے بین الاقوامی برادری کا عالمی اتفاق رائے بھی ہے۔
اسے کوئی بھی فرد یا طاقت مسخ یا تبدیل نہیں کر سکتی ۔ تائیوان کبھی ایک ملک نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ایک ملک ہوگا۔لائی چھنگ ڈے کی طرف سے "تائیوان کی علیحدگی ” کا بیانیہ صرف آبنائے تائیوان میں تناؤ کو بڑھا ئے گا اور اس علاقے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچائے گا۔ چھن بن ہوا نے بتایا کہ متعلقہ محکمے تائیوان کے رہائشیوں کے لیے مستقبل قریب میں تمام اہل بندرگاہوں پر چین کے مین لینڈ پہنچنے پر دستاویزات کی تیاری کے لیے
بندرگاہوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔مندرجہ بالا پالیسی اپنانے کا مقصد تائیوان کے باشندوں کے لیے مین لینڈ پر سفر کرنے کے لیے مزید کھلے، آسان اور محفوظ حالات پیدا کرنا، آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے درمیان افراد کے تبادلے اور تعاون کو مزید فروغ دینا، دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن اور ہم آہنگی ترقی میں مدد فراہم کرنا، اور دونوں کناروں کے مشترکہ مفادات اور فلاح و بہبود کی حفاظت کرنا ہے۔