
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ نیشنل کنونشن سنٹر میں خواتین کے عالمی سربراہی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں "خواتین سے متعلق بیجنگ عالمی کانفرنس کی روح کو آگے بڑھانا اور خواتین کی ہمہ جہت ترقی کے نئے عمل کو تیز کرنا” کے عنوان سے کلیدی خطاب کیا۔بین الاقوامی شخصیات نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی کلیدی تقریر عالمی سطح پر خواتین کے امور کی ترقی کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے اور خواتین کی ہمہ جہتی ترقی کے نئے عمل کو مؤثر طریقے سے فروغ دے گی۔
چین نے اپنی ترقی سے خواتین کے عالمی امور کے لیے مواقع اور ضمانتیں فراہم کی ہیں ، اور خواتین کی عالمی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ شرکاء کا مانناہے کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر خواتین کے عالمی تعاون میں ایک نیا باب لکھنے کے لیے اعتماد اور تحریک پیدا کرے گا۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے علاقائی بیورو برائے افریقہ کی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر اور ڈائریکٹر اہونا ایزیکووا کا کہنا تھا کہ خواتین کے بارے میں بیجنگ عالمی کانفرنس کے 30 سال میں، ہم نے خواتین کے امور کی ترقی میں نمایاں پیش رفت دیکھی ہے۔ چین کا ترقیاتی عمل ہمیں بتاتا ہے کہ خواتین عالمی حکمرانی کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ہمیں موجودہ سربراہی کانفرنس کو مشترکہ طور پر عالمی خواتین کے امور کی ترقی کو اعلیٰ سطح تک فروغ دینے کے موقع کے طور پر لینا چاہیے۔