تجارت

پاکستان اور ویتنام کا تجارتی مستقبل انتہائی روشن ہے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد میں منعدہ پاک ویتنام بزنس فورم میں شرکت کی ،
بزنس فورم میں وزیر ٹریڈ ویتنام نیگان ہونگ ڈائن،وزیر تجارتجام کمال خان ،سیکٹری تجارت جواد پال، ویتنام کی سفیر اور ایس آئی ایف سی حکام کی شرکت ،
فورم میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون،راولپنڈی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدور سمیت بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان موجودہ تجارتی حجم دونوں ملکوں کی صلاحیت سے انتہائی کم ہے،
پاکستان اور ویتنام میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافے کے وسیع امکانات ہیں،
علاقائی سطح پر تجارتی تعلقات میں اصافہ خطے کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے،

دونوں ممالک کے درمیان بی ٹو بی سطح پر روابط کو مظبوط بنانے، صنعتی تعاون کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،
ویتنام اور پاکستان میں پی ٹی اے کے حوالے سے مذاکرات تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا نادر موقع ہیں،

دونوں ممالک کے درمیان لارج ،میڈیم اور سمال سکیل پر تعاون کے وسیع امکانات موجودںہیں،
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کا تجارتی مستقبل انتہائی روشن ہے، بزنس کمیونٹی اس سے بھرپور فایدہ اٹھائے گی،
دونوں ممالک سائینس اینڈ ٹیکنالوجی،ٹیکسٹائل ،زراعت،سی فوڈ،حلال فوڈ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں،

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker