بین الاقوامی

فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر اور اور سویڈن کی وزرائے خارجہ چین کا دورہ کریں گی

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے بتایا کہ فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر ایمانوئل بون 15 سے 16 اکتوبر تک چین کا دورہ کریں گے ۔

اس دورے میں وہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے ساتھ چین-فرانس اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے نئے دور کا مشترکہ طور پر انعقاد کریں گے۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر سویڈن کی وزیر خارجہ ماریا مالمر سٹینر گارڈ 16 سے 17 اکتوبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گی اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند 16 سے 17 اکتوبر تک چین کا دورہ کریں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker