بین الاقوامی

چین کے چودھویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت کے دوران خوراک کی ہنگامی فراہمی کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ

بیجنگ :چین کے قومی محکمہ برائے خوراک اور اسٹرٹیجک ریزروزکے سربراہ نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کے چودھویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت کے دوران ملک کی خوراک کی ہنگامی فراہمی کی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔منگل کے روز انہو ں نے بتایا کہ چین میں قومی، صوبائی، شہری اور کاؤنٹی کی سطح پر چار سطحی فوڈ ایمرجنسی پلان سسٹم قائم کیا گیا ہے۔

چودھویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت کے دوران، تمام سطحوں پر اناج کی ہنگامی پروسیسنگ کرنے والے اداروں کی تعداد 26 فیصد اضافے کے ساتھ 5,448 سے بڑھ کر 6,872 ہو گئی ہے ۔ اناج اور تیل کی یومیہ ہنگامی پروسیسنگ کی صلاحیت 1.2 ملین ٹن سے بڑھ کر 1.78 ملین ٹن تک جا پہنچی ہے جو 48 فیصد کا اضافہ ہے۔ ایمرجنسی فوڈ سپلائی آؤٹ لیٹس کی تعداد 37 فیصد اضافے کے ساتھ 43,000 سے بڑھ کر 59,000 ہوگئی ہے۔ ان آؤٹ لیٹس پر مبنی تیار شدہ اناج اور تیل کی یومیہ ہنگامی سپلائی کی صلاحیت 1.06 ملین ٹن سے بڑھ کر 1.67 ملین ٹن تک ہو گئی ہے جو کہ 57 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker