بین الاقوامی

چین نے ہمیشہ سری لنکا کو اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں ترجیح دی ہے، چینی صدر

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سری لنکا کی وزیراعظم ہرنی اماراسوریا سے ملاقات کی ۔وہ گلوبل لیڈرز کانفرنس آن ویمن میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔ منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سری لنکا کو اپنی ہمسایہ سفارت کاری میں ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سری لنکا کی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی حمایت کرتا ہے۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین سری لنکا کے ساتھ مل کر”بیلٹ اینڈ روڈ”کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر ، بندرگاہی معیشت، جدید زراعت، ڈیجیٹل اور سبز معیشت اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سری لنکا کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فریقین کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے سرحد پار گیمبلنگ اور آن لائن اسکیم جیسی مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔

سری لنکا کی وزیر اعظم امارا سوریا نے کہا کہ سری لنکا چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر میں اپنی فعال شمولیت کو جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز افراتفری کا شکار موجودہ عالمی صورتحال میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا ان اقدامات کو نافذ کرنے اور گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker