
بیجنگ : چینی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے امریکی جہازوں سے مخصوص بندرگاہ فیس وصول کرنے کے اقدامات جاری کئے ۔ یہ اقدامات دس دفعات پر مشتمل ہیں اور ان کا نفاذ 14اکتوبر سے ہوگا۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق 17 اپریل 2025 کو، امریکہ کے تجارتی نمائندے کے دفتر نے چین کی بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کی صنعتوں کے بارے میں 301 تحقیقاتی اقدامات جاری کیے، جس کے مطابق 14 اکتوبر 2025 سے چینی کمپنیوں کے زیر ملکیت یا چلنے والے جہازوں، چین ساختہ جہازوں، اور چینی قومیت کے بحری جہازوں کے لیے بندرگاہ کی سروس فیس وصول کی جائے گی ۔
امریکہ کا یہ اقدام ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور چین-امریکہ سمندری نقل و حمل کے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے، اور اس نے چین اور امریکہ کے درمیان سمندری تجارت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔بین الاقوامی جہاز رانی سے متعلق عوامی جمہوریہ چین کے ضوابط کے مطابق، چینی ریاستی کونسل کی منظوری کے ساتھ، وزارت ٹرانسپورٹ نے مذکورہ اقدامات اُٹھائے ہیں، جس میں 14 اکتوبر سے امریکہ کے بحری جہازوں سے خصوصی پورٹ فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ چین کی صنعتوں اور کاروباری اداروں کے قانونی حقوق اور بین الاقوامی بحری نقل و حمل کے منصفانہ مقابلے کے ماحول کی حفاظت کے لیے ایک جائز اقدام ہے۔