
بیجنگ:13 اور 14 اکتوبر کو بیجنگ میں” گلوبل لیڈرز میٹنگ آ ن ویمن ” منعقد ہوگی۔ اقوام متحدہ کے محکمہ خواتین کی پیسفک ریجنل ڈائریکٹر کرسٹین عرب کا کہنا تھا کہ "اس سمٹ کا انعقاد وقت کا تقاضا ہے۔ کرسٹین کا خیال ہے کہ اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے اہداف کے حصول میں صرف پانچ سال باقی ہیں ، لیکن عالمی سطح پر صنفی مساوات سے متعلق تمام اہداف منصوبے کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہے ہیں۔ خواتین کی اس عالمی سربراہ کانفرنس میں،مختلف ممالک موثر اقدامات پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں، کامیاب تجربات کا اشتراک کر سکتے ہیں، اور خامیوں کو دور کرنے کے لیے ایک دوسرے کے طریقوں سے سیکھ سکتے ہیں، جو کہ بہت اچھا موقع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس کانفرنس میں شرکت کرنے سے ذاتی طور پر بہت حوصلہ ملا ہے اور "بیجنگ اعلامیہ اور پروگرام آف ایکشن 1995 انہیں توانائی فراہم کر رہے ہیں ، لہذا یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔