بین الاقوامی

چین میں ایکسپریس ڈلیوری کا حجم 150 ارب پیسز سے تجاوز کر گیا

بیجنگ: چین کے قومی محکمہ ڈاک کے اعداد وشمار کے مطابق 11 اکتوبر تک، اس سال کے آغاز سے اب تک چین میں ایکسپریس ڈلیوری کا حجم 150 ارب پیسز سے تجاوز کر چکا ہے۔یہ حجم سال 2024 میں 150 ارب پیسز تک پہنچنے کی مدت سے 37 دن پہلے حاصل ہوا ہے ۔ اس بڑے کاروباری حجم کے حصول کا سبب وسائل کی موثر تقسیم ہے۔ فی الحال، ملک بھر میں 1300 بڑے پوسٹل اور ایکسپریس پروسیسنگ سینٹرز قائم کیے جا چکے ہیں، 400 سے زائد پیشہ ورانہ لاجسٹک پارکس اور دیہی سطح پر4.2 لاکھ جامع پوسٹل اور ایکسپریس سروس اسٹیشنز موجود ہیں، جن سے شہری اور دیہی علاقوں میں خدمات کے نیٹ ورک کی مکمل فراہمی ممکن ہوئی ہے۔رواں سال کے پہلے 8 مہینوں میں، پوسٹل اور ایکسپریس صنعت کے باعث چین میں آن لائن ریٹیل کی فروخت میں سال بہ سال 9.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker