بین الاقوامی

چین نے عالمی سطح پر امور خواتین کی ترقی میں فعال کردار ادا کیا ہے ۔گارٹروڈ منگیلا

اقوام متحدہ کی چوتھی عالمی خواتین کانفرنس (بیجنگ خواتین کی عالمی کانفرنس) کی سیکرٹری جنرل اور امور خواتین میں تنزانیہ کی مشہور کارکن، گارٹروڈ منگیلا نے حال ہی میں تنزانیہ میں چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں اقوام متحدہ کی چوتھی عالمی خواتین کانفرنس کو ایک سنگ میل سے تعبیر کیا اور عالمی سطح پر امور خواتین کے فروغ میں چین کی غیر متزلزل کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ تیس سال قبل بیجنگ میں خواتین کی عالمی کانفرنس نے "بیجنگ اعلامیہ” اور ” ایکشن پلان ” طے کیا ، جس نے انسانی ترقی کے لیے درست سمت متعین کی۔ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں ہونے والی خواتین کی عالمی کانفرنس کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر، ہم نہ صرف صدر شی جن پھنگ کے نظریات پر عمل کر رہے ہیں بلکہ چینی عوام کو خراج تحسین بھی پیش کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے "بیجنگ اعلامیہ” اور ” ایکشن پلان ” کو نافذ کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker