بین الاقوامی

چین میں خواتین کے امور میں نمایاں پیش رفت چین کی 690 ملین خواتین نے معتدل خوشحالی حاصل کی ہے

بیجنگ : خواتین کی عالمی سربراہی کانفرنس 13 سے 14 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے ۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کے زیر اہتمام اس اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد عالمی صنفی مساوات اور خواتین کے کام کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ستمبر 1995 میں خواتین کے حوالے سے چوتھی عالمی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس نے” بیجنگ اعلامیہ” اور "ایکشن پلان ” کو اپنایا، جس میں پہلی بار واضح کیا گیا کہ "خواتین کے حقوق انسانی حقوق ہیں۔”گزشتہ 30 سال میں، چین کی 690 ملین خواتین نے معتدل خوشحالی حاصل کی ہے۔

ملک بھر میں خواتین کا تناسب تمام اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء میں سے نصف سے زیادہ رہا ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے کارکنوں میں خواتین کی تعداد 45.8 فیصد ہے ۔ انٹرنیٹ کاروباری سرگرمیوں میں خواتین کی تعداد نصف سے زیادہ ہے ، اور ملک بھر میں 42.3 فیصد خواتین ججز موجود ہیں۔ خواتین کی اوسط عمر 80 سال سے تجاوز کر گئی ہے، اور عالمی ادارہ صحت نے چین کو عورتوں اور بچوں کی صحت کے حوالے سے 10بہترین ممالک میں سے ایک کے طور پر درج کیا ہے۔یاد رہے کہ چین نے 2015 اور 2020 میں، لگارتار دو دفعہ پانچ سال کیلئے اقوام متحدہ کی خواتین کی تنظیم کو 10 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ دیا۔ 2015 کی عالمی خواتین کانفرنس میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ اقدامات پیش کئے گئے جن میں ترقی پذیر ممالک کو 100 ” ماں اور بچے کی صحت کے منصوبے ” اور 100 "ہیپی اسکول پروجیکٹ ” شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ترقی پذیر ممالک کی 30 ہزار خواتین کو تربیت کے لیے چین آنے کی دعوت دی گئی ہے اور 1 لاکھ خواتین کو پیشہ ورانہ تربیت دی گئی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker