بین الاقوامی

چائنا پویلین نے اوساکا ایکسپو میں گولڈ میڈل ایوارڈ جیت لیا

اوساکا: اوساکا ورلڈ ایکسپو میں چائنا پویلین نے گولڈ میڈل ایوارڈ جیت لیا۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کو یہ ایوارڈ بین الاقوامی نمائش بیورو کی جانب سے ورلڈ ایکسپو میں بڑے پیمانے پر خود تعمیر کردہ پویلین پر دیا گیا ۔ یہ پہلا موقع ہے جب چین نے کسی بیرون ملک جامع ورلڈ ایکسپو میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔چائنا پویلین، جس کا عنوان ہے "انسان اور فطرت کا مشترکہ گھر — ایک سبز مستقبل کا معاشرہ”۔ اس پویلین میں چین کی پانچ ہزار سالہ پرانی تہذیب میں فطرت سے محبت کے فلسفے کو دکھایا گیا، اور ساتھ ہی نئے عہد میں ماحول دوست ترقی کے چینی تصورات اور کارناموں کو بھی اجاگر کیا گیا۔

اس فلسفے کا مقصد یہ ہے کہ چین دنیا بھر کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر انسانی فطرت کے خوبصورت مشترکہ گھر کی تعمیر کے لیے کام کر رہا ہے۔چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کی نائب چیئرپرسن لی چھنگ شوانگ نے کہا کہ اپنے باضابطہ افتتاح کے بعد سے، چائنا پویلین اوساکا ایکسپو میں سب سے زیادہ مقبول پویلین میں شمار ہوتا ہے، جس نے دنیا بھر سے ایکسپو کے 1.9 ملین سے زیادہ افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔95 ممالک اور خطوں کے تقریباً 300 معززین اور نامور شخصیات نے چائنا پویلین کا دورہ کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker