تجارت

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی سیکرٹری تجارت جواد پال سے ملاقات

اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے سیکرٹری تجارت جواد پال سے ملاقات کی ، وزازت تجارت میں ہونے والی ملاقات میں فیڈریشن کے تحت آئندہ ہفتے مکہ مکرمہ میں ہونے والی تجارتی نمائش مکہ حلال فورم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری تجارت کا فیڈریشن کی جانب سے مکہ حلال فورم کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ۔
وزارت تجارت کی طرف سے فورم کے انعقاد کیلے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
صدر فیڈریشن نے مکہ فورم کے انعقاد کو پاکستان کی حلال انڈسٹری کیلے اہم موقع قرار دیا ۔
انہوں نے فورم کے انعقاد ،انتظامات،اور دیگر اہم معاملات سے سیکرٹری تجارت کو آگاہ کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker