
چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو دے جون نے بتایا کہ 12 اکتوبر کو فلپائن کے سرکاری جہاز 3002 اور 3003 چینی حکومت کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر چین کے نان شا جزائر کے تیئے شیئن ریف کے نزدیک سمندری علاقے میں داخل ہوئے۔ صبح 9 بج کر 19 منٹ پر، فلپائن کے جہاز 3003 نے چین کی جانب سے متعدد سخت انتباہ کو نظرانداز کرتے ہوئے چائنا کوسٹ گارڈ کے جہاز 21559 کے قریب خطرناک انداز میں پہنچنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں تصادم بھی ہوا ۔ ترجمان نے کہا کہ اس تصادم کی تمام ذمہ داری فلپائن پر عائد ہوتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چائنا کوسٹ گارڈ نے قانون کے مطابق فلپائن کی کشتیوں کے خلاف کنٹرول کے اقدامات کیے اور انہیں واپسی پر مجبور کیا۔چائنا کوسٹ گارڈ کی یہ کارروائی بین الاقوامی سمندری قانون کے مطابق پیشہ ورانہ، معیاری، اور قانونی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ چین، تیئے شیئن ریف سمیت، نان شا جزائر اور قریبی سمندری علاقوں پر مکمل حاکمیت رکھتا ہے۔ فلپائن کا یہ اقدام چین کی علاقائی خودمختاری سمیت ، بحیر ہ جنوبی چین میں تمام فریقین کے رویے کے حوالے سے اعلامیے کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس قسم کی مہم جوئی بند کرے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چائنا کوسٹ گارڈ چینی سمندری علاقوں میں قانون کے مطابق اپنے حقوق کا تحفظ جاری رکھے گا ۔





