
بیجنگ :امریکی کمپنی کوالکوم کی عوامی جمہوریہ چین کے انسداد اجارہ داری قانون کی خلاف ورزی کی تحقیقات پر چین کے قومی محکمہ برائے مارکیٹ ریگولیشن کے متعلقہ حکام نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ مئی 2023 میں ، کوالکوم نے آٹو ٹاکس کمپنی کی خریداری کا اعلان کیا۔
12 مارچ، 2024 کو انسداد اجارہ داری قانون کے آرٹیکل 26 کے مطابق چینی حکومت نے کوالکوم کو تحریری طور پر مطلع کیا کہ اسے چین کی حکومت کو اس سلسلے میں درخواست دائر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 14 مارچ، 2024 کو ، کوالکوم نے چین کے قومی محکمے کے نام ایک خط میں کہا تھا کہ وہ اس لین دین کو ترک کر دے گا۔ جون 2025 میں کوالکوم نے چینی حکومت کے ساتھ کسی رابطے یا اسے کوئی درخواست دیے بغیر آٹوٹاکس کمپنی کی خریداری کو مکمل کیا۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد چین کے قومی محکمہ برائے مارکیٹ ریگولیشن نےمتعلقہ حقائق کی تصدیق کی ، اور کوالکوم نے بھی ان حقائق کو تسلیم کیا جس کے بعد واضح حقائق اور مضبوط شواہد کی بنیاد پر ، چین کے قومی محکمہ برائے مارکیٹ ریگولیشن نے قانون کے مطابق کوالکوم کے آٹو ٹاکس کی خریداری کی تحقیقات کے لئے مقدمہ دائر کیا۔