بین الاقوامی

خواتین ،بچوں ،آل چائنا ویمنز فیڈریشن اور خاندانی تعلیم اور خاندانی روایات پر چینی صدر کے بیانات کے اقتباسات کے کثیر السان ایڈیشنز کی اشاعت

بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے ترجمہ اور مرتب کردہ خواتین، بچوں اور آل چائنا ویمنز فیڈریشن کے امور اور خاندانی تعلیم اور خاندانی روایات کی اہمیت پر شی جن پھنگ کے بیانات کے اقتباسات کے روسی، فرانسیسی، ہسپانوی اور عربی ورژن حال ہی میں شائع ہوئے ہیں۔

ان دو کتابوں میں بالترتیب سی پی سی سینڑل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے خواتین اور بچوں کے بارے میں دیے گئے اہم بیانات نیز آل چائنا ویمنز فیڈریشن کے اموراورخاندانی تعلیم اور خاندانی روایات کی اہمیت پر شی جن پھنگ کے اہم بیانات کے اقتباسات شامل ہیں ۔ 13 اور 14 اکتوبر کو بیجنگ میں ہونے والی” گلوبل لیڈرز میٹنگ آ ن ویمن "کے موقع پر، دونوں کتابوں کے روسی، فرانسیسی، ہسپانوی، عربی اور اس سے قبل کے انگریزی ورژن کی اشاعت سے غیر ملکی قارئین کو شی جن پھنگ کے اہم بیانات کے بھرپور مفہوم کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور یہ مرد و عورت کی مساوات اور خواتین کی مکمل ترقی کو آگے بڑھانے کے حوالے سے چین کی دانشمندی، وکالت اور چینی حل کو گہرائی سے سمجھنے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker