پاکستان

چوہدری شفقت محمود کی ہوٹل اور بیکری کے خلاف بڑی کارروائی۔ مضر صحت کھانے کی فروخت اور ناقص صفائی پر ڈھوکڑی ہوٹل سیل

فتح جنگ (نمائند ہ خصوصی) کمشنر راولپنڈی ڈویژن،ڈپٹی کمشنر اٹک اوراسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کے احکامات پر تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے کاروائی جاری ڈھوکڑی ہوٹل کو مضر صحت کھانے کے فروخت اور ناقص صفائی کی بنیاد پر سیل کردیا دو لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور بیک وے بیکری کو ناقص صفائی کی بنیاد پر 30 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا تفصیلات کے مطابق تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے روزمرہ کی چیکنگ کے دوران دبنگ کاروائی کرتے ہوئے فتح جنگ کے مشہور ہوٹل پر چیکننگ کے دوران مضر صحت کھانے کی فروخت اور ناقص صفائی کی بنیاد پر ہوٹل کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ سیل کر دیا گیا جبکہ بیک وے بیکری کو جرمانہ عائد کیا گیا تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے واضح کیا ہے ناقص صفائی مضر صحت کھانے کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں اور عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اس موثر کارروائی پر عوامی حلقوں نے تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اقدامات کو شہریوں کے لیے ریلیف کا باعث قرار دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں شہر میں صفائی اور نظم و ضبط کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker