بین الاقوامی

لائی چھنگ ڈے کےبیانات اور اافعال صرف آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچائیں گے ،چین

بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے دفتربرائے امور تائیوان کے ترجمان چھئن بین حوا نے اسی دن لائی چھنگ ڈے کی تقریر پر کہا کہ لائی چھنگ ڈے کی تقریر میں ’تائیوان علیحدگی‘ کے موقف پر قائم رہنے کی ضد واضح ہے۔ اس کے بیانات اور افعال صرف آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچائیں گے، خطے میں کشیدگی بڑھائیں گے، تائیوان کے عوام پر بوجھ ڈالیں گے،تائیوان کی معیشت اور ترقی کے امکانات کو تباہ کریں گے اور تائیوان کے معاشرے کے لیے آفت بنیں گے۔ترجمان نے کہا کہ صرف ایک چین کے اصول پر قائم رہنے، ’تائیوان علیحدگی‘ کی مخالفت کرنے، دو نوں کناروں کے تعلقات کو پرامن ترقی کی جانب لے جانے اور قوم کی مکمل وحدت کے لیے مل کر کام کرنے سے ہی آبنائے تائیوان میں امن و استحکام برقرار رہ سکتا ہے، ہم وطنوں کے مفادات اور فلاح و بہبود کو فروغ مل سکتا ہے، اور تائیوان کے معاشرے میں ہم آہنگی اور سکون قائم رہ سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم تائیوان کے ہم وطنوں کو متحد کرتے ہوئے تائیوان علیحدگی پسندی اور بیرونی مداخلت کی پرزور مخالفت کریں گے، چینی قوم کےمشترکہ وطن کی مضبوط حفاظت کریں گے، اور ملک کی وحدت اور قوم کی نشاۃ ثانیہ کا روشن مستقبل بنائیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker