
بیجنگ:پیلس میوزیم کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک سیمینار 10 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لی شو لے نے سیمینار میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
سیمینار کے شرکاء کا کہنا تھا کہ فاربڈن سٹی قدیم چین کی منفرد علامت کے ساتھ ساتھ چینی تہذیب کی ایک اہم شناخت بھی ہے۔ ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور ترویج کو مضبوط بنانا ہماری نسل کی تاریخی ذمہ داری ہے۔ہمیں نئے نقطہ آغاز پر فاربڈن سٹی کو عالمی ثقافتی ورثہ کے تحفظ کی ایک مثال بنانا چاہئے۔عالمی تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہئے تاکہ چین اور بیرون ممالک کی تہذیبوں کے باہمی تبادلے اور باہمی سیکھنے میں مدد مل سکے ، اور ثقافتی ورثے کے کام کی اعلیٰ معیاری ترقی اور ثقافتی طاقت کی تعمیر کے لیے مزید خدمات سرانجام دی جا سکیں۔