
بیجنگ : امریکی وزارت تجارت نے کئی چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی انٹٹی لسٹ میں شامل کیا ہے۔اس حوالے سے چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین اس صورتحال پر توجہ دے رہا ہے۔ امریکہ مسلسل قومی سلامتی کے تصور کو غیر واضح کر رہا ہے، برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کر رہا ہے، اور اپنے ” لانگ آرم” دائرہ اختیار کا غلط اطلاق کرتے ہوئے چینی اداروں سمیت کئی اداروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ امریکہ کا یہ اقدام اداروں کے جائز حقوق کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے اور عالمی سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کر رہا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے غلط اقدامات کو درست کرے۔ چین اپنے اداروں کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔