بین الاقوامیٹاپ سٹوری

فلپائن میں 7.6شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری

فلپائن میں 7.6شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے،انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے فوری طور پر نکلنے کی ہدایت کردی ہے،تاحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کے بعد منڈاناؤ جزیرے پر واقع داواؤ شہر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں کلاسز معطل کردی گئیں ہیں،دوسری طرف پاپوا نیو گنی میں بھی 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے، 7.0 شدت کا زلزلہ سیبو صوبے کے ساحلی شہر بوگو میں آیا، جس کے نتیجے میں 74 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker