بین الاقوامی

چین کے دو پہاڑوں کے تصور کی عملی کامیابیوں سے متعلق سرگرمی کا ابوظبی میں انعقاد

ابوظہبی:آٹھویں عالمی تحفظِ ماحولیات کانگریس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں شروع ہوئی۔ اسی دن، چین کی وزارت قدرتی وسائل کے زیر اہتمام چین کے "دو پہاڑوں” کے تصور کی عملی کامیابیوں سے متعلق ایک سرگرمی منعقد ہوئی۔اس خصوصی تقریب میں چین کے ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں نظریات، عملی تجربات اور اختراعی کامیابیاں منظم طور پر پیش کی گئیں۔
متحدہ عرب امارات میں متعین چین کے سفیر چانگ ای منگ نے نشاندہی کی کہ "دو پہاڑوں” کے تصور کی رہنمائی میں، چین نے حیرت انگیز ماحولیاتی اور ترقیاتی فوائد حاصل کیے ہیں، اور اس سے ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی تحفظ اور ترقی کے درمیان توازن کے لیے اختراعی نظریات اور عملی راستے فراہم ہوئے ہیں۔ چین دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے، عالمی ماحولیاتی حکمرانی کو مضبوط بنانے اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی ایک خوبصورت دنیا بنانے میں تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker