
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا کہ اگر یورپی یونین نے منجمد کردہ روسی اثاثے یوکرین کو منتقل کیے تو روس سخت ردعمل ظاہر کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکہ نے یوکرین کو "ٹوماحاک” میزائل فراہم کیے تو اس سے روس۔امریکہ تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
یا درہے کہ 30 ستمبر کو، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے یوکرین کو طویل مدتی حمایت فراہم کرنے کے لیے منجمد روسی بیرونی اثاثوں سے منسلک "تلافی قرض” کا منصوبہ پیش کیا۔ حال ہی میں، امریکی نائب صدر وینس نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ امریکہ نیٹو کے یورپی رکن ممالک کے فنڈز کے ذریعے یوکرین کو ماسکو تک مار کرنے والے "ٹوماحاک” کروز میزائل فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔