بین الاقوامی

چین اور جنوبی کوریا بالترتیب ایشیاء پیسیفک اکنامک کوآپریشن تنظیم کے رہنماؤں کی غیر رسمی کانفرنس کی میزبانی کریں گے،چینی وزیر خارجہ


چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔وانگ ای نے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا اہم قریبی ہمسائے اور مضبوط تعاون کے شراکت دار ہیں۔ چین ہمیشہ چین-جنوبی کوریا تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، اور جنوبی کوریا کے ساتھ اعتماد میں اضافہ کرنے، رکاوٹوں کو دور کرنے، تعاون کو گہرا کرنے، ایک دوسرے کو کامیاب بنانے، اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ طور پر کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
وانگ ای نے نشاندہی کی کہ چین اور جنوبی کوریا بالترتیب اس سال اور اگلے سال ایشیاء پیسیفک اکنامک کوآپریشن تنظیم کے رہنماؤں کی غیر رسمی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، تمام فریقوں کا اتفاق رائے مضبوط بنائیں گے، اتحاد اور تعاون کو فروغ دیں گے، بین الاقوامی تجارتی نظام کو برقرار رکھیں گے، کثیرالجہتی کے تصور پر قائم رہیں گے، ایشیاء پیسیفک آزاد تجارتی زون کے عمل کو آگے بڑھائیں گے اور ایشیاء پیسیفک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کیلئے فعال کوششیں کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker