
بیجنگ وقت کے مطابق 6 اکتوبر کی رات 8 بجے ، "چائنا میڈیا گروپ کا 2025 وسط خزاں فیسٹیول گالا” دنیا بھر میں نشر ہوگا۔
اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے قیام کی 70 ویں سالگرہ اور شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے ۔ قومی دن اور وسط خزاں کے تہوار دونوں کو مناتے ہوئے، سی ایم جی کا وسط خزاں فیسٹیول گالا خاندان اور ملک کے لیے گہرے پیار کی عکاسی کرتا ہے۔
"سی ایم جی2025 وسط خزاں فیسٹیول گالا” چائنا میڈیا گروپ کے چینلز سی سی ٹی وی 1، سی سی ٹی وی 3، سی سی ٹی وی 4، سی سی ٹی وی 15، 4K یو ایچ ڈی چینل، 8K یو ایچ ڈی چینل، سی سی ٹی وی انٹرٹینمنٹ چینل اور دیگر ٹی وی چینلز اور ریڈیو فریکوئنسیز کے ساتھ ساتھ سی جی ٹی این نیو میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی نشر کیا جائےگا۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ ، متحدہ عرب امارات، کینیا، کولمبیا، سری لنکا اور دیگر ممالک اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے سمیت دیگر خطوں کے مین اسٹریم میڈیا پر بھی نشر کیا جائے گا ۔