
امریکی تحقیقی ادارے "دی کانفرنس بورڈ” کی 30 ستمبر کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، ستمبر میں امریکی صارفین کے اعتماد کا اشاریہ 94.2 رہا، جو اگست کے مقابلے میں 3.6 پوائنٹس کی کمی ہے، اور یہ اس سال اپریل کے بعد اس اشاریہ کی کم ترین سطح ہے۔
رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کام کے مواقع کو "کافی” سمجھنے والے جواب دہندگان کا تناسب گھٹ کر 26.9 فیصد رہ گیا، جو اگست کے مقابلے میں 3 فیصد سے زیادہ کم ہے۔ اس کے علاوہ، لوگوں میں مالی حالات کے بارے میں مایوسی کا رجحان مزید بڑھ گیا، جس میں جولائی 2022 کے بعد سے سب سے بڑی ماہانہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
ادارے سے وابستہ سینئر اکنامسٹ سٹیفنی گوہل کا کہنا تھا کہ”صارفین کاروباری حالات کے بارے میں پچھلے چند مہینوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ مایوس ہیں، اور وہ موجودہ روزگار کی صورت حال کو لے کر مسلسل نویں مہینے کم پرامید ہیں، جو کئی سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔”