
ینی وزیراعظم لی چھیانگ نےسیفی غریب کو الجزائر کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔
لی چھیانگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور الجزائر کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 67 سال گزر چکے ہیں، اورفریقین کے تعلقات صحت مند اور مستحکم انداز میں ترقی کر رہے ہیں۔ جولائی 2023 میں، الجزائر کے صدر عبد المجید تبون نے چین کا سرکاری دورہ کیا اور چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی گئی۔ لی چھیانگ نے مزید کہا کہ وہ چین اور الجزائر کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے وزیراعظم سیفی غریب کے ساتھ مل کر کام کر نے کے خواہاں ہیں ۔