
بیجنگ:چین کے قومی ادارہ شماریات اور چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ستمبر میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 49.8 فیصد رہا، جو اگست کے مقابلے میں 0.4 فیصدپوائنٹس زیادہ ہے۔ یہ مسلسل دو ماہ سے بڑھ رہا ہے جو کہ اقتصادی سطح میں بہتری کی نشاندہی ہے۔ اس دوران صنعتوں کی پروڈکشن کی توسیع میں تیزی آئی اور پروڈکشن انڈیکس تقریباً چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ستمبر میں ملازمتوں کے اشاریے میں اگست کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو مارچ کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ستمبر میں، بڑے کاروباری اداروں کے انڈیکس میں ترقی کا رجحان جاری رہا اور یہ مسلسل پانچ ماہ سے توسیع کی حد میں ہے۔ چھوٹے کاروباری اداروں کے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں اگست کے مقابلے میں 1.6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جو معاشی ماحول میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ ستمبر میں چین میں نان- مینوفیکچرنگ بزنس ایکٹوٹی انڈیکس 50.0 فیصد رہا۔ سروس انڈسٹری کا بزنس ایکٹوٹی انڈیکس 50.1 فیصد رہا، جو مسلسل توسیع کی حد میں ہے۔





