بین الاقوامی

افغانستان نے ایک امریکی شہری کو رہا کر دیا

امریکی حکام نے تصدیق کی کہ قطر کی ثالثی سے افغانستان نے ایک امریکی شہری عامر امیری کو رہا کردیا ہے ۔افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے 28 تاریخ کو امریکی صدر کے یرغمالیوں کے امور کے خصوصی ایلچی ایڈم بریل کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی اور ایک امریکی شہری کی رہائی کا اعلان کیا۔ امریکہ نے افعان حکومت کےاس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے معاملات پر بات چیت جاری رہے گی۔ متقی نے افعانستان اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے پر قطر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس سال کے آغاز سے افغانستان اور امریکہ نے قیدیوں کے تبادلے پر سفارتی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس سال جنوری میں افغانستان نے دو امریکیوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے میں امریکہ کی جانب سےایک افغان کی رہائی عمل میں لائی گئی۔ مارچ میں ایڈم بریل نے ایک وفد کی قیادت میں افغانستان کا دورہ کیا تھا اور مذاکراتی عمل کے نتیجے میں دو سال سے زائد عرصے سے زیر حراست ایک امریکی شہری کی رہائی کو ممکن بنایا گیا۔ 19ستمبر کو افغانستان نے ایک غیر ملکی بزرگ جوڑے کو بھی رہا کردیا، جو تقریباً آٹھ ماہ سے زیر حراست تھے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker