بین الاقوامی

امریکی حکومت "شٹ ڈاؤن” سے چند گھنٹے دور، دونوں پارٹیوں میں بحث و تکرار جاری

امریکی وفاقی حکومت کے فنڈز 30 ستمبر کی نصف شب کو ختم ہو رہے ہیں۔ اگر دونوں سیاسی جماعتیں اس وقت تک متعلقہ فنڈنگ بل پر متفق نہ ہو سکیں تو متعدد امریکی سرکاری اداروں کو "شٹ ڈاؤن” کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وائٹ ہاؤس آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ نے وفاقی ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران بلا معاوضہ عارضی چھٹی کے بجائے بڑے پیمانے پر افراد کی کٹوتی کے منصوبے تیار کریں۔امریکی میڈیا کے تجزیے کے مطابق اس اقدام کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ مالی سودے بازی میں ایک اضافی کارڈ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 29 تاریخ کو کانگریس کی دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جس میں وفاقی حکومت کو شٹ ڈاؤن سے روکنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹک رہنما چک شومر نے 28 تاریخ کو کہا کہ اگر حکومتی شٹ ڈاؤن سے بچنا ہے تو ریپبلکنز کے لئے ان "سنجیدہ مذاکرات” میں شرکت کرنا لازمی ہے۔ شومر نے خبردار کیا کہ اگر ٹرمپ نے میٹنگ میں محض ڈیموکریٹس پر الزام تراشی کی تو کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker