بین الاقوامی

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں سنٹرل کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس 20 سے 23 اکتوبر تک منعقد ہوگا

بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سنٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 29 ستمبر کو ایک اجلاس کا انعقاد کیا ، جس میں قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں سنٹرل کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس 20 سے 23 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
سنٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے "قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے بارے میں سنٹرل کمیٹی کی تجاویز” کے مسودے پر پارٹی سے وابستہ اور غیر وابستہ مخصوص حلقوں سے مشاورت کے بارے میں رپورٹ سنی۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس اجلاس میں ہونے والی بحث کی روشنی میں مسودے میں ترمیم کے بعد اس دستاویز کو 20 ویں سنٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker