بین الاقوامیتازہ ترین

’’ پابندیوں کی بحالی‘‘پر ایران کی جانب سے مغربی سیاسی دباؤ کی شدید مذمت

امریکہ، برطانیہ، فرانس اور دیگر 9 ممالک کے اختلافی ووٹس کی وجہ سے سلامتی کونسل ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کے مسودہ قرارداد کو منظور کرنے میں ناکام رہی۔ 26 ستمبر کو، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چین اور روس کی طرف سے پیش کردہ ایران جوہری معاہدے کی پابندیوں میں چھوٹ کو توسیع دینے کی قرارداد کے مسودے پر ووٹنگ کی، متعلقہ مسودہ قرارداد منظور نہ ہو سکا۔ ایران جوہری معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی متعلقہ شقوں کے مطابق، ایران پر عائد پابندیاں مشرقی امریکی وقت کے مطابق 27 ستمبر کو دوبارہ نافذ العمل ہو جائیں گی۔

حالیہ صورت حال میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 27 ستمبر کو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ کی جانب سےایران سے تمام افزودہ یورینیم حاصل کرنے کا مطالبہ، جس کے بدلے میں تین ماہ پر محیط "پابندیوں میں عارضی تعطل” دیا جائے گا، "بالکل ناقابل قبول ہے”۔ ایران نے "پابندیوں کی تیزی سے بحالی” کے میکانزم کے فعال ہونے کے حوالے سے ضروری انتظامات کر لیے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نشاندہی کی کہ امریکہ اور یورپ کی جانب سے "پابندیوں کی تیزی سے بحالی” کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور ایران، ان پابندیوں کی توسیع یا بحالی کی کسی بھی کوشش کو تسلیم نہیں کرے گا۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے پیش نظر، ایران کے سفیروں کو جرمنی، فرانس اور برطانیہ سے مشورے کے لیے تہران واپس بلایا جا چکا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker