بین الاقوامی

چین کے لانگ مارچ کیریئر راکٹ کے ذریعے ایک دن میں دو کامیاب لانچ مشنز

بیجنگ:بیجنگ وقت کے مطابق 27 ستمبر کی علی الصبح تین بجکر اٹھائیس منٹ پر چین نے جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 4B کیریئر راکٹ کے ذریعے فنگ یون 308 سیٹلائٹ کو کامیابی سے لانچ کیا۔ سیٹلائٹ طے شدہ مدار میں داخل ہو ا اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ یہ مشن لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کی 596ویں پرواز ہے۔ فنگ یون 308 سیٹلائٹ بنیادی طور پر موسمی پیشن گوئی، فضائی کیمسٹری اور موسمیاتی تبدیلی کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ 100 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ انتہائی درستگی سے عالمی گرین ہاؤس گیسوں کا پتہ لگانے والا دنیا کا پہلا مصنوعی سیارہ ہوگا۔

اسی روز کی شام آٹھ بجکر چالیس منٹ پر،چین نے تھائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ6G کیریئر راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے زمین کے نچلے مدار کے لئے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے 11ویں گروپ کو کامیابی سے لانچ کیا۔ سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل ہوئے اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ یہ مشن لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کی 597 ویں پرواز ہے۔ 2022 میں اپنی پہلی پرواز کے بعد سے، لانگ مارچ 6G کیریئر راکٹ نے کامیابی کے ساتھ لگاتار 16 لانچ مشنز مکمل کیے ہیں۔ اس وقت، لانگ مارچ 6G کیریئر راکٹ ہائی فریکوئنسی لانچ کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker