بین الاقوامی

چینی صدر کا ملاوی کے نو منتخب صدر متھاریکا کو مبارکباد کا پیغام

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے آرتھر پیٹر متھاریکا کو جمہوریہ ملاوی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔جمعہ کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ملاوی اخلاص اور باہمی تعاون کے حامل اچھے دوست اور شراکت دار ہیں۔ صدر متھاریکا نے 2007 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور ملاوی کے تعلقات مستحکم رہے ہیں، باہمی سیاسی اعتماد مسلسل بڑھتا رہاہے، عملی تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق معاملات میں ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ نو منتخب صدر متھاریکا کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کی حمایت اور باہمی فائدہ مند تعاون کو جاری رکھتے ہوئے دونوں ممالک کےدرمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل آگے بڑھانے کے لئے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فوائد پہنچائے جائیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker